About Us | Fununika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

About Us

 جامعةالرشید

تعارف

فنونیکا

(Digital Journalism)

 

 ”کلیة الفنون“ بنیادی طور پر جامعةالرشید کا ”ماس کمیونیکیشن “ کی تعلیم و تربیت کا شعبہ ہے جس کی ابتداء 2003 میں عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ ابتداءً اسے ”شعبہ صحافت“ کے نام سے متعارف کروایا گیا ، جس میں ”پرنٹ میڈیا“ کے تمام مراحل طلبہ کو بطریق احسن سکھائے جاتے تھے۔ جیسے جیسے ذرائع ابلاغ اور میڈیا کی دنیا میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہوتی رہیں ان کے ساتھ ساتھ اس کورس کو بھی ذرائع ابلاغ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاتا رہا۔ اب اس کورس میں طلبہ کو ”صحافت، خطابت، ملٹی میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، گرافک ڈیزائننگ، پری پروڈکشن، پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن“ کی تعلیم اعلیٰ معیار کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔

 

تفصیلی تعارف

کلیة الفنون

(Digital Journalism)

"کلیة الفنون" شعبہ تخصصات، جامعة الرشید کا ”ایک سالہ اسپیشل ملٹی میڈیا کورس“ ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب علمائے کرام اور مفتیان دین کو فنون صحافت، اصناف خطابت، جغرافیہ، الیکٹرانک جرنلزم، اور ملٹی میڈیا کی تعلیم پروفیشنل لیول پر دی جاتی ہے۔

 

 

اہداف

 

١: ایسے عالم دین کی تیاری جو ابلاغ کی اعلی عصری مہارتوں کا حامل ہو۔

٢: دینی مدارس کو ان فنون کے مدرس کی فراہمی۔

٣: سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر اپنا دعوتی کردار ادا کرسکیں۔

٤: درس قرآن اور خطابت کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا کام کرسکیں۔

 

اہم خصوصیات

 

١: متعلقہ فن کی تکمیل پر مطالعاتی دورہ جات اور عملی میدان میں کام کرنے کے بھر پور مواقع۔

 ٢: شہر کراچی میں منعقد ہونے والے خطابت اور مباحثوں میں شرکت کے مواقع۔

 ٣ : معروف مہمان اساتذہ سے سیکھنے کے مواقع۔

 ٤: پروفیشنل لیول پر ماہر اور تجربہ کار اساتذۃ کی زیر نگرانی ملٹی میڈیا کے ساتھ فنون صحافت کا فن سیکھ کر دعوتی کلپس اور تحقیقی ڈاکیومنٹریز بنانے کے مواقع۔

 ٥: گریجویٹ شرکاء کے لیے ایم اے صحافت کی تیاری کی سہولت۔

 ٦: نمایاں کارکردگی دکھانے والے ممتاز طلبہ کو اسناد کا اجرا۔

 ٧: ممتاز طلبہ کے لیے مختلف میڈیا ہاوسز میں انٹرن شپ کے مواقع۔

 

سہولیات

 

فری قیام و طعام

 فری میڈیکل

ایمبولینس

اسٹینڈ بائی جنریٹر

کمپیوٹر لیب

آڈیو اسٹوڈیو

وڈیو اسٹوڈیو

تفریحی پروگرامز

تعلیمی و تحقیقی دورے

مسابقوں میں شرکت

 

 شرائط داخلہ

 

١: درس نظامی۔

٢: کمپیوٹر کی بنیادی واقفیت۔

٣: میٹرک لیول کی انگلش۔ 

٤: فراغت کے بعد متعلقہ فنون کے ذریعے دعوت حق کو فروغ دینے کا جذبہ۔

 

نوٹ: ذاتی لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی بنیادی مہارت رکھنے والے طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔