Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

موٹاپا

موٹاپا
موٹاپا (obesity) ایک عذاب ہے اور یہ ایسا عذاب ہے، جسے ہم خود مول لیتے ہیں۔ اس عذاب کو بخوشی سینے سے لگاتے ہیں۔ پھر یہ وبائے جان بن کر ہماری جان کو آ جاتا ہے۔ دوسری جانب خوش آئند یہ بھی ہے کہ جیسے اس کا آنا اختیاری ہے تو اس کا چلے جانا بھی بندے کی دسترس میں ہے۔ سو، سب سے پہلے تو یہ محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ ضرورت سے زیادہ وزن ہر جان لیوا بیماری کی آماج گاہ ہے۔جو بھی موٹاپے کا شکار ہے، وہ ضرور موت کے رستے پر ہے۔ اس کے بعد ایک پختہ عزم کے ساتھ اس کے مکمل خاتمے کی کوشش شروع کر دینی چاہیے۔ وزن بڑھنے میں اگر کئی سال لگے ہیں تو اس کو ختم کرنے کے لیے صبر اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہو گا۔ بہت سی اسٹڈی، تجربے اور ماہرین سے ملاقاتوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 30 سے 40 منٹ کی فاسٹ واک سب سے بہترین، آسان اور موثر ورزش ہے۔ آپ اس کوشش کے ذریعے اپنی زندگی کو بڑھا لیں گے۔ خاص طور پر 40 سال کے بعد والی زندگی کو بیماریوں سے محفوظ بنا لیں گے۔ مہلک بیماریوں سے نجات نصیب ہو گی۔ زندگی خوشیوں سے بھرپور رہے گی۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت، خلق خدا کی خدمت اور عظیم مقاصد کے لیے درکار ریاضت زیادہ دیر تک کر سکیں گے.
از قلم : مولانا عمر فاروق رشد

Tags

0 Comments

Leave a Comment