Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

سیاست کیا ہے؟

سیاست کیا ہے؟
سیاست یونانی زبان کا لفظ ہے۔ یہ لفظ ساس سے نکلا ہے۔ اس کے معنی شہر اور شہری کے آتے ہیں۔ قرآن مجید میں سیاست کا ذکرقرآن کا بیشتر حصّہ سیاست پر مشتمل ہے، مثلاً عدل و انصاف، امر بالمعروف و نہی عن المنکر ،مظلوموں سے اظہارِ ہمدردی وحمایت ،ظالم اور ظلم سے نفرت اور اس کے علاوہ انبیا ٴاور اولیأ کرام کا اندازِ سیاست بھی قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے۔اہل اسلام کے نزدیک سیاست  اس لائحہ عمل کو کہتے ہیں جس کے انجام دینے سے  لوگ فساد سے پچ جائیں ۔ امور مملکت کا نظم ونسق برقرار رکھنے والوں کوسیاستدان کہا جاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرت و روش ،استعمار سے جنگ ،مفاسد سے روکنا ،نصیحت کرنا سیاست ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر عمدہ مثال سیاست کی نہیں ہو سکتی۔
از قلم : عمر ایوب شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22ء)

Tags

0 Comments

Leave a Comment