Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

سلام صرف جاننے والوں کو کیا جائیگا

اسلام میں اللہ تعالی نے سلام کرنے کو مقرر کیا ہے تا کہ لوگوں میں محبت و جوڑ کی علامت ہے۔ چھوٹا بڑے کو ، امیر غریب کو، اور عربی عجمی کو اور سفید کالے کو سلام کرے۔ جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ اس کو سلام کرو جس کو تم جانتے ہو یا نہ جانتے ہو ۔پیارے محبوب آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم جنت میں اس وقت تک نا جاؤگے جب تک رم ایمان نہ لاؤ اور تمہارا ایمان اس وقت تک کامل نہ ہوگا جب تک تم آپس میں محبت نہ پیدا کر لو۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز بتاؤں جس سے تم باہم محبت پیدا کر سکو؟ اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ۔مسلم شریف : حدیث 194علامات قیامت میں بھی یہ بیان کیا گیا ہے کہ لوگ اپنے جان پہچان والوں کو سلام کرینگے اور جن کو نہیں جانتے ان کو سلام نہیں کرینگے جب حدیث مبارکہ میں کوئی قید نہیں اور سنت بھی یہی ہے کہ ہر خاص و عام کو سلام کرنا چاہیے۔آجکل ہمارے معاشرے میں یہ سنت ترک کر دی گئی ہے لہذا ہمیں اسے عام کرنا چاہیے۔
از قلم : علی عبداللہ شریک کلیۃ الفنون سال(2021/22ء)

Tags

0 Comments

Leave a Comment