Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

ایفائے عہد

ایفائے عہد
معاشرے کی تعمیر وترقی میں جہاں اور بہت سی چیزیں اہمیت کے حامل ہے ان میں سے ایفائے عہد بھی ایک اہمیت رکھتا ہے۔ ایفائے عہد سے معاشرے میں پرکام آسان اور سھل ہوجاتا ہے ۔ ایفائے عہد سے انسان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے معاشرے میں ایفائے عہد کرنے والی کی عظمت بڑھ جاتی ہے ۔اسلام اور شریعت نے بھی ایفائے عہد  پر تاکید کی ہے  قرآن پاک میں اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا "اوفو بعهدكم ". ترجمه اپنے وعدوں کو پورا کیا کرو اس آیت مبارک میں اللہ پاک نے یہ مسلمانوں کو اپنے قول اور  کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے قول  کا مطلب یہ ہے کہ تم جب کسی دوسرے سے وعدہ کرتے ہو چاہے کسی بھی فرد ٫ادارے ٫ یا کسی کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہو اس کے ساتھ معاہدہ کرتے ہو تو اس کے تمام تر قوانین پر عمل کرنا  ایفائے عہد کے زمرے میں آجاتاہے ہے یہاں تک کہ انسان جب معاشرے  میں رہتا ہے تو اس پر حکومت کے قوانین اس سوسائٹی کے قوانین پر عمل کرنا بھی ایفائے عہد میں سے ہےآج کل ہمارے معاشرے میں ایفائے عہد کا فقدان ہےجس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ دن بدن تنزلی کا شکار ہو رہا ہےجس  کی وجہ سے معاشرے میں بہت  سی برائیاں جنم لے رہی ہیںاللہ پاک ہم سب کو  اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
از قلم : عبدالرشید شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22ء)

Tags

0 Comments

Leave a Comment