Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

امریکہ کا مستقبل

امریکہ کا مستقبل
سی این این کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ میں سفید فام باشندےاور مسلح تنظیمیں افغانستان میں طالبان کی فتح سے خوش ہیں۔ اور انہوں نے طالبان کی فتح کو رول ماڈل قرار دیا ہے۔ان کی خوشی کی وجہ وہ حوصلہ ہے جو انہیں طالبان کی فتح سے ملا ہے۔ ان کا خیال یہ ہے کہ جب ایک سپر پاور اور اور جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے ملک کو ایک ایسے گروہ شکست دی جو انتہائی پرانا اسلحہ رکھتے ہیں۔ اور ان سفید فام باشندوں کا یہ خیال ہے کہ آئندہ وہ امریکہ پر جدوجہد کی بدولت قبضہ کر لیں گے۔سفید فارم جنگجو گروپ "پراوڈ بوائے"  نے کہا ہے، اگر طالبان افغانستان میں شریعت لانا چاہتے ہیں ہیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔کہ مستقبل میں امریکی سفید فام گروپس بھی طالبان کی طرز پر مسلح جدوجہد کر سکتے ہیں۔ اور حکومت کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔اس لیے سفید فام گروپ اپنے آپ کو مسلہ کر رہے ہیں۔ اور مسلسل ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی تو جہاں امریکہ کو افغانستان میں شکست سے دوچار ہونا پڑا، وہیں امریکہ کو شکست کے نتیجے میں اپنے ملک میں بدامنی کا سامنا کرنا پڑے گا اس وقت اگر بغاوت کو روکنے میں کامیاب ہو بھی جائے تو یہ وقتی ہو گا، جو مزید جوش اور غصہ کے لاوہ پکنے کا سبب بنے گا۔ور مسلح گروپس کو مزید تیاری کا موقع فراہم کرے گا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں، آج کا نام نہاد مہذب بنا ہوا امریکہ، کل کو اسی امریکہ میں انتہا کا فساد ہو گا،خون خرابہ ہو گا۔
از قلم : عمر عتیق شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22)

Tags

0 Comments

Leave a Comment