Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

اسلام کی تعلیمات کائنات انسانی کے لئے رحمت ومحبت ہے

اسلام کی تعلیمات کائنات انسانی کے لئے رحمت ومحبت ہے

اسلام کی تعلیمات کائنات انسانی کے لئے رحمت ومحبت ہے۔ جس کی بنیاد ایسے مضبوط و محکم اصولوں پر قائم ہے کہ جن کی صداقت دن کے روشنی کی طرح عیاں ہے۔ اسلام صرف ایک سماجی حیثیت نہیں رکھتا بلکہ بلند تر عقائد و اعمال پر مبنی ہے۔اسلام  ایسا مذہب ہے جو حیات بعد الممات کی بنیادوں پر کائنات انسانی کو رشدوہدایت کی دعوت دیتا ہے۔ اور معاش و معاد دونوں کی فلاح و بہتری کا پیغام سناتا ہے۔

آخر اس سچائی سے کون ذی عقل اور ہوش مند انکار کرسکتا ہے  کہ جب انسان کی زندگی ایک سب سے بلند وبالاتر طاقت کے قبضہ میں ہے تو بلاشبہ اسی بلند طاقت کو یہ حق ہے کہ وہ انسان کو یہ ہدایت اور رہنمائی دے جس سے وہ راہ پر چل کر انسانی دنیا میں ایک سچا انسان اور خلق خدا کے لئے صحیح معنوں میں رحمت کا پیکر بن سکتا ہے۔ سوال ہوتا ہے کہ معراجِ انسانیت کے رتبہٴ عالی و مرتبہٴ سعادت تک پہنچنے کیلئے کونساراستہ سیدھا ودرست ہے؟ اس کا جواب آشکارا کرنے کیلئے ارشاد فرمایا گیا: ”ربُّنَا الَّذِیْ اَعْطٰی کُلَّ شَیْءٍ خَلَقَہ ثُمَّ ہَدَیٰ“ ہمارا رب ہی وہ ہے جس نے ہر چیز کو وجود عطا کیا پھر ہدایت و رہنمائی سے نوازا۔

اس لئے زندگی کے اعلیٰ مقاصد تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے ہم اپنی دنیوی ترقی اور معاشی سرافرازی کی جدوجہد کے ساتھ خداے وحدہ لاشریک لہ کے بتائے ہوئے نظام حیات (اِنَّ الدِیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلاَمُ“ (یقینا اللہ کا مقرر کردہ دین اسلام ہی ہے) کی تعلیم و تحصیل سے ایک لمحہ کے لئے بھی نہ غافل اور بے پروا ہوں تاکہ آنے والے دنوں میں ہمیں افسوس نہ ہو کہ ”یک لمحہ غافل بودم وصدسالہ راہم دورشد“

از قلم : ماجد قمر شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22)

0 Comments

Leave a Comment