Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

کبھی ہم نے غور کیا ہے ؟

کبھی ہم نے غور کیا ہے ؟
پاکستان میں رکھا ہی کیا ہے؟ کرپشن، قتل و غارت ،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ،جھوٹ ، ریاکاری ،نہ عزت کا تحفظ اور نہ جان کی حفاظت کی کوئی گارنٹی حتی کہ جمہوریت بھی بنامِ  جمہوریت اور عوامی خدمت  کے دلاسےاور دعوے بھی جھوٹ نکلتے ہیں۔ یہ جملے  آج تقریبا ہر پاکستانی کی زبان سے ادا ہوتے ہیں۔شاید اسی لیے اقبال نے فرمایاڈال کر اپنے کردار پر پردہاقبالہر شخص کہہ رہا ہے زمانہ خراب ہےہمیں یہ تو نظر آتا ہے کہ پاکستان میں کرپشن، قتل و غارت ،دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ ،جھوٹ ، ریاکاری  ہے ۔ کیا ہمیں یہ نظر نہیں آتا کہ پاکستان ایک ایسی پناہ گاہ ہے جو ہمیں زمانے کی گرم ہواؤں سے محفوظ رکھتی ہے، جہاں آپ کے  صرف مسلم  ہونے کو  غداری وطن نہیں کرار دیا جاتا،آپ کی مسجدوں کو کوئی غیر مسلم بے حرمتی کرکے شہید نہیں کرتا،آپ کو کھلے عام اپنے دین پر عمل کرنے سے کوئی نہیں روکتاکبھی ہم نے غور کیا ہے  کہ وطن عزیز میں سماجی  امراض کیوں پیدا  ہوئے؟  ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم جو پاکستان کا ہر وقت شکوہ کرتے  ہیں،کہیں خود تو ان امراض میں ملوث نہیں؟ کیا ہم جھوٹ منافقت ریاکاری جیسی مہلک امراض میں کبھی مبتلا نہیں ہوئے؟ اگر ہم خود کو ان سماجی امراض سے دور رکھیں تو اور کچھ نہ سہی 216.6 ملین لوگوں میں سے ایک کم ہو جائے گا۔اور بارش سے پہلے ایک پہلا قطرہ ہی زمین پر گرتا ہے۔ہمیں خود سیاستدان سسٹم اور ملک کو کوسنے سے ہٹ کر اس کو بہتر سے بہتر تر کرنے کے لئے کوشاں ہونا پڑے گا، ہمیں کوئی جسمانی مرض لاحق ہوتی ہے ہے تو کیا ہم مریض کو کوستے ہیں ؟ 'کبھی نہیں' بلکہ اس کا علاج کرتے ہیں ۔تو آئیے ہم سب مل کر اپنے پاکستان کو ڈیولپ کریںپاکستان زندہ باد   
از قلم : عمر ایوب شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22ء)

Tags

0 Comments

Leave a Comment