جغرافیہ کورس

 

اعلان داخلہ
اعلان داخلہ جغرافیہ کورس 2023ء/1445ھ
جامعۃ الرشید، کلیۃ الفنون، شعبہ تخصصات کے زیر اہتمام صرف 6 نشستوں پر مشتمل مقبول عام اور نایاب کورس اہمیتِ کورس
________________________________
جغرافیہ ایک ایسا فن ہے، جس پر عبور کے بغیر آپ نہ سیاست سمجھ سکتے ہیں، نہ تاریخ یاد رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی قرآن و حدیث میں موجود واقعات اور شخصیات کا محل وقوع جان سکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جغرافیہ کا علم جاننے کے بعد آپ کے بہت سے علوم کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ بالخصوص اگر آپ عالم دین ہیں تو جغرافیہ آپ کی علمی میراث ہے۔ یہ فن سیکھ کر آپ قرآن اور حدیث اور تاریخ اسلام کے مشہور مقامات کے بارے میں معلوم کرسکیں گے اور اسے یاد کرسکیں گے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ مشرق وسطی کسے کہتے ہیں؟ ایشیائے کوچک کہاں ہے؟ ماوراء النہر کا مطلب کیا ہے؟ خراسان کہاں ہے؟ تہامہ، حجاز اور نجد کہاں ہیں؟ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کیا ہے؟ افغانستان پر قبضے کی جنگ کیوں ہے؟ عالم اسلام کو قدرت نے کس جغرافیائی دولت سے نوازا ہے؟ عالم اسلام کی آبی گزر گاہوں کی اہمیت کیا ہے؟ اس کے علاوہ دنیا کے تمام ملکوں کے نام دارالحکومت سمیت یاد کیجئے۔ ہمیں اور کسی چیز کا علم ہو یا نہ ہو، مگر کم از کم یہ تو پتہ ہونا چاہئے کہ جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں، وہ کیا ہے؟ وہ کیسی ہے؟ وہ کیسے آباد ہوئی، اس میں کتنے اتار چڑھاؤ آئے؟ ہم سے پہلے کتنی قومیں وہاں بستی تھیں اور ہمارے بعد کیا ہوگا؟
خصوصیات اور تعارف
________________________________
آپ عالم دین ہیں تو بیان میں کئی بار عالمی حالات اور ملکوں پر گفتگو کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ جغرافیہ کے علم پر دسترس نہیں رکھتے تو زبان پھسلنے اور غلطی کرنے کا امکان کہیں بڑھ جاتا ہے۔ شاید آپ کو معلوم ہو کہ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں جغرافیہ کو بنیادی علم کا درجہ حاصل ہے اور ابتداء سے ہی بچوں کو جغرافیہ بھی پڑھایا جاتا ہے۔ یہ کورس پڑھنے کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت سے علوم آسان ہوگئے ہیں۔ یاد رکھیں، جغرافیہ کئی علوم کا دروازہ ہے۔ تھوڑی سی محنت سے آپ جغرافیہ سے متعلق غلطیوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ ایک آسان ترین طریقے سے آپ کو تمام ممالک کے نام اور دارالحکومت یاد کروائے جائیں گے۔
فوائد کورس ________________________________
1. سیاسی،تاریخی،طبعی اور قرآنی جغرافیہ کا مکمل تعارف۔
2. الغزوالفکری کو سمجھنے میں آسانی۔
3. دنیا کے نقشہ کو سمجھنے کا طریقہ۔
4. ماہرین جغرافیہ و فلکیات کے فن کا نچوڑ۔
5. کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹ کا اجراء۔
________________________________
مکمل فیس تین ہزار/3000 (مدارس کے طلبہ کے لئے %50 فیصد رعایت کے ساتھ 1500 روپے)
________________________________
آ غاز داخلہ
15 ستمبر 2023ء بروز جمعۃ المبارک
اوقات کلاس
ہر جمعۃ المبارک صبح 8 تا 12 بجے
اسباق کا آغاز
13 اکتوبر 2023ء
کوائف برائے داخلہ
1. مدرسے کے کارڈ کی کاپی یا ناظم تعلیمات کی تصدیق
2. 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
برائے رابطہ:03062502373
بمقام: شعبہ کلیۃ الفنون، تخصصات، جامعۃ الرشید (کیمپس 2) احسن آباد، نزد گلشن معمار کراچی۔