Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

ریسرچ قوموں کی عروج کا اہم ذریعہ

ریسرچ قوموں کی عروج کا اہم ذریعہ

رقی کے اعتبار سے آج کی دنیا اپنے پورے شباب پر ہے۔ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ جو چیزیں ہمیں کل تک ناممکن نظر آتی تھی آج وہ حقیقت بن کر ہمارے سامنے ہے۔ایسی ایسی چیزیں ایجاد ہوچکی ہے جن کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا آج وہ ہمارے سامنے موجود ہے۔

اگر غور کیا جائے تو ترقی کے پیچھے جو چیز ہمیں نظر آتی ہے وہ ہے ریسرچ۔

ریسرچ ایک ایسی قیمتی چیز ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے۔اگر آپ ترقی یافتہ ممالک کو دیکھے تو آپ پر یہ بات عیاں ہوگی کہ ان کی ترقی کا راز ان کی ریسرچ سینٹر اور ان افراد کے ہاتھوں میں ہے جو آئے روز نت نئی چیزوں پر ریسرچ کر کے اپنے  ملک کو ترقی کی راہ میں ڈال رہے ہیں۔ان ممالک میں ایسے لوگوں کی خوب حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو ریسرچ کے اداروں سے منسلک ہو کیونکہ ان اقوام کو بخوبی یہ بات معلوم ہے کہ ہماری ترقی ان ہی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ایسی وجہ سے ان اقوام نے اپنے ہاں بڑے بڑے ریسرچ سینٹر تعمیر کیئے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیوں کو اگر دیکھا جائے تو ان میں جدید قسم کی ریسرچ سینٹر    آپ کو نظر آئے گی۔

ہمارے ملک پاکستان میں ریسرچ سینٹر کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے  اور المیہ یہ ہے کہ ہماری اس طرف توجہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔اگر ہمیں ترقی کرنی ہے اور ہم دنیا میں اپنا لوہا منوانا چاہتے ہے تو پھر ہمیں اس طرف توجہ دینی ہوگی۔۔

از قلم : محمد اسد شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22)

Tags

0 Comments

Leave a Comment