Blog | Funoonika
Funoonika

Funoonika & Jamia-Tur-Rasheed

پاکستان شدید دباؤ کا شکار

پاکستان شدید دباؤ کا شکار

چند دن قبل کیوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے اس وقت انکار کر دیا جب میچ شروع ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی تھا۔ کیوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکار کی طرف سے سکیورٹی تھریٹ ملا ہے جس کے بعد ہماری ٹیم کا پاکستان میں رکنا اور میچ کھیلنا ممکن نہیں رہا۔ نیوزی لینڈ کے اس فیصلے کے بعد کل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے۔

تجزیہ نگار و تبصرہ نگار اس کی وجوہات پر غور کر رہے ہیں۔ اب تک جو مظبوط وجوہات زیر بحث ہیں ان میں افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ مزید برآں پاکستان نے انخلاء کے وقت امریکہ کو آئندہ اڈے نہ دینے کا جو عندیہ دیا تھا وہ بھی اس کا محرک ہو سکتا ہے۔

 

دوسری رائے پاکستان کا  ارجنٹائن کے ساتھ ایف 17 طیارے بیچنے کا جو معاہدہ ہوا ہے اس کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ اس کی وجہ ارجنٹائن کی برطانیہ کے ساتھ 1982 میں کچھ جزائر پر جنگ ہوئی تھی اور جنگ میں برطانیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ اب نیوزی لینڈ نے دورہ انگلینڈ اور امریکہ کی ایماء پر منسوخ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان اس وقت شدید ترین عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ اور اب کی بار دباؤ کھیل سفارت خانوں سے بڑھ کر کھیل کے میدانوں میں بھی آگیا ہے۔
از قلم : عبدالواجد ہزاروی شریک کلیۃ الفنون سال (2021/22ء)

Tags

0 Comments

Leave a Comment